ڈی ایچ اوڈاکٹر وسیم مرزا کا بنیادی مرکز صحت چھاؤنی سلہریاں تحصیل سیالکوٹ کا دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 17:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے مراکز صحت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،دیہاتی علاقے میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس ) ڈاکٹر وسیم مرزا نے بنیادی مرکز صحت چھاؤنی سلہریاں تحصیل سیالکوٹ کے دورے پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ معیاد اور مفت فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا تمام سازو سامان اور ضروری ادویات دستیاب تھیں۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماضی سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :