گھروں میں کام کے بہانے چوریاں،گینگ سرغنہ پکڑی گئی، ڈیڑھ کروڑ کا سونا برآمد

ملزمہ صفیہ اپنی ساتھی آمنہ کے ساتھ مل کر گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتی تھی، پولیس

بدھ 30 اپریل 2025 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 40تولہ سونا، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلی گ ئیں۔

(جاری ہے)

ملزمہ صفیہ اپنی ساتھی آمنہ کے ساتھ مل کر گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتی تھی۔

ملزمہ خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی یا موقع ملتے ہی گھر کا صفایا کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔ ملزمہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزمہ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔بعد ازاں برآمد ہونے سالا سامان مدعیان کے سپرد کردیا گیا، جنہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب حکام نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔