Live Updates

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کادورہ المصطفیٰ ویلفیئر سینٹر کا دورہ

نیکی کے بیج حاجی حنیف طیب نے جوبوئے ہیں،پوراملک فیضیاب ہورہاہے ۔حامدسعید کاظمی

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سابق وفاقی وزیرمذہبی اُمورصاحبزادہ سید حامدسعید کاظمی نے کراچی کے دورہ کے موقع پر المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال کا دورہ کیا۔المصطفیٰ سندھ کے صدرعبدالغفارسعیدی نے انہیں المصطفیٰ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایااورتفصیلات سے آگاہ کیا ۔مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے حامدسعید کاظمی نے کہاکہ الحمدللہ یہ دیکھ خوشی ہوتی ہے کہ المصطفیٰ کاکام بڑھتاجارہاہے ،ہسپتال ،کلینک ،یتیم خانہ ،اسکول ،کالج ،شیلٹرہومز، آئی ٹی سینٹر،فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے نیکی کے جوبیج بوئے ہیں اُس سے پورے پاکستان میں روزانہ ہزاروں افرادفیضیاب ہورہے ہیں،ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والاشخص حاجی صاحب کی سماجی خدمات کا معترف ہے ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سیدحامدسعیدکاظمی نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی بلاتفریق خدمت کی جارہی ہے جو لائق تحسین اور قابل رشک ہے،دن رات اللہ اوراُس کے رسول ﷺکی خوشنودی کیلئے مخلوق خداکی خدمت کاکام ہورہاہے ،میری دعاہے کہ اس ادارے دن دُگنی رات چگنی ترقی عطافرمائے ،اللہ تعالیٰ المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کوجلدمکمل صحت وتندرستی عطافرمائے۔صاحبزادہ سیدحامدسعید کاظمی نے المصطفیٰ کے ذمہ داران کی کوبھی خراج تحسین پیش کیا جو حاجی صاحب کیساتھ استقامت سے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر انسانیت کی خدمت کے کام کررہے ہیں ان کا خلوص کواللہ تعالیٰ اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات