Live Updates

ملی یکجہتی کونسل سندھ جانب سے بھارت میں پاکستانی چینلزپرپابندی کی مذمت

چینلزکی بندش اظہار رائے کی آزادی پرقدغن اوربھارت کی میڈیا دہشتگردی ہے، اسداللہ بھٹو

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بھارت میں جیونیوز سمیت پاکستانی چینلزپرپابندی لگانے والے بھارتی حکومت کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رئے کی آزادی پرقدغن اوربھارت کی میڈیا دہشتگردی قراردیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ ایک طرف بھارت اسرائل وامریکہ کی شہ پرپہگام ڈرامے کے ذریعے غزہ اورکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی ضمیرکی توجہ ہٹانے کی کوشش تو دوسری طرف اصل حقائق دکھانے پر بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

ابتک بھارت نہ تو عالمی برادری کو پہلگام واقعے کے بارے میں شفاف شواہد فراہم کر سکا، اور نہ ہی اپنی سیکیورٹی اداروں کی ناکامیوں کا جواب دے سکا، اس کے بجائے، اس نے آزاد صحافت کا گلا گھونٹ کر سچائی کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کا یہ تازہ اقدام دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ جب سچائی بھارت کے جھوٹے بیانیے کو للکارتی ہے تو بھارت اسے دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتا ہے۔جس کی ملی یکجہتی کونسل سندھ سخت مذمت کرتی ہے۔اظہار رائے کی آزادی ضروری ہے۔پاکستانی چینلز پرپابندی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات