Live Updates

اسمایل اگین فاؤنڈیشن کا تیزاب گردی کے متاثرین کے لیے نئے قانون کا خیر مقدم

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)ڈیپلیکس اسمایل اگین فاؤنڈیشن پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 کی متفقہ منظوری پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ بل تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کے تحفظ اور مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔

(جاری ہے)

فاؤنڈیشن کی بانی صدر مسرت مصباح نے کہاہم پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ فریقین کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اہم مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کیا۔

یہ قانون ہر اُس متاثرہ فرد کے لیے ایک دیرینہ فتح ہے جو خاموشی سے درد برداشت کرتا رہا ہے۔فاؤنڈیشن خاص طور پر محترمہ حنا پرویز بٹ (ایم پی ای) اور سید فرہاد علی شاہ (پراسیکیوٹر جنرل پنجاب) کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس بل کی منظوری کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا۔ڈیپلیکس اسمایل اگین فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کو مفت سرجریز، کونسلنگ اور معاونت فراہم کرنے کے اپنے مشن پر پرعزم ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات