Live Updates

بھارتی فنڈنگ سے بھارتی فوج کے دہشت گردی نیٹ ورک کی شدید مذمت کرتے ہیں، میاں کاشف اشفاق

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل نے بھارتی فنڈنگ سے پاکستان کے اندر چلنے والے بھارتی فوج کے دہشت گردی نیٹ ورک کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد امن،استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنا ہے۔

پاکستان کے سماجی اور معاشی ماحول کو غیر مستحکم کرنے کیلئے جاری یہ سرگرمیاں انتہائی قابل تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

کونسل نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی یہ کارروائیاں نہ صرف پاکستان کی داخلی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں بلکہ علاقائی ترقی اور تعاون کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔پی ایف سی نے بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سازشوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور انڈیا کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائیں۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی اور معاشی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور اپنی سلامتی و خود مختاری کے خلاف تمام مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات