وائس چانسلریونیورسٹی آف مکران کا درخت لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف مکران میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ اور یو این ایس ڈی (یو این ایس ڈی )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام یسین جعفر نے مشترکہ طور پر درخت لگا کر اس بامقصد عمل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد یونس بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر عطا مہر، شعبہ باٹنی کی سربراہ شاہ بانو، شعبہ سوشل ورک کی کوآرڈینیٹر سلطانہ بلوچ اور معروف سماجی کارکن نصراللہ بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے دوران جامعہ کے مختلف حصوں میں متنوع اقسام کے درخت لگائے گئے۔ طلباءکو ماحولیاتی تبدیلی، اس کے اثرات اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ وہ ماحول دوست طرزِ زندگی کو اپنا سکیں۔اس موقع پر یو این ایس ڈی کے سی ای او غلام یسین جعفر نے یونیورسٹی آف مکران کے ساتھ مستقبل میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک عمل کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو این ایس ڈی نے رواں سال بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 7500 سے زائد درخت لگا کر ماحولیات کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :