Live Updates

سکھر، سمال ٹریڈرز و صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ح کی زیر قیادت بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 30 اپریل 2025 18:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سکھر سمال ٹریڈرز و صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی زیر قیادت بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد اور بھارت مردہ بادہ ، نریندر مودی مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھر سمال ٹریڈرز و صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دینگے، افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،پورے ملک کی تاجر برادری اور عوام اپنے وطن کی حفاظت، بقا، سلامتی کیلئے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،نریندر مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے گھبرانے والے نہیں، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں، اگر بھارت کی جانب سے کوئی بھی جارحیت کی گئی تو وہ نیست و نابود ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ بھارت از خود واقعات کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں اپنے وطن کی حفاظت، بقاء سلامتی کیلئے مرمٹنے کو بھی تیار ہیں بھارت کسی بھی جارحیت سے پہلے ماضی سے سبق حاصل کرے جب پاکستانی افواج کے جانبازوں نے دشمن کے دانت کٹھے کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام سیسہ پلائی بنی ہوئی ھے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات