محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر کی کارروائی، عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پٹواری گرفتار

بدھ 30 اپریل 2025 20:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر نے کارروائی کرتے ہوئے عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر ضمیر احمد پٹواری کو گرفتار کرکے ایک لاکھ ستر ہزار روپے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل پونچھ میں رشوت کے الزام میں مسعود احمد گرداور اور ضمیر احمد پٹواری کے خلاف 3 لاکھ روپے رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال کے سلسلہ میں بعد از تحقیقات تھانہ پولیس اینٹی کرپشن مقد مہ علت 13/2024 بجرائم 465/468,34 اے پی سی و 5 ضمن (2) پی سی اے درج ہوا جس میں مسعود احمد گرداور جو پہلے سے گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ضمیر احمد پٹواری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی ،عدالت سے ضمانت مستر د ہونے پر پٹواری کو گرفتار کرتے ہوئے بند حوالات کر دیا گیا ہے اور 1,70,000 روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔