کوہلو، سب تحصیل تمبو میں کھلی کچہری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایم پی اے کوہلو فرزند بلوچستان نواب جنگیز مری کی خصوصی ہدایت پر ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر شیر زمان مری کی جانب سے سب تحصیل تمبو میں کھلی کچہری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ماوند برگیڈ کے کمانڈنٹ کی شرکت عوامی مسائل سننے گئے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایم پی اے کوہلو فرزند بلوچستان نواب جنگیز مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل کریم بلوچ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کوہلو کے سب تحصیل تمبو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ناظم صحت کوہلو ڈاکٹر شیر زمان مری کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کے چیک آپ کے ساتھ ساتھ انھیں ادویات بھی دے دیا گیا عوامی حلقوں نے ڈاکٹر شیر زمان مری کے اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح اقدامات کریں گی

متعلقہ عنوان :