استامحمد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پی پی ایچ آئی (PPHI) کی جانب سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) استامحمد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پی پی ایچ آئی (PPHI) کی جانب سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (DSM) محمد عثمان جمالی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہیں تیرہ (13) بیسک ہیلتھ یونٹس (BHU) کی نگرانی سونپی گئی تھی، جو کہ انتہائی محدود وسائل کے تحت کام کر رہے تھے اس موقع پر صدام حسین ابڑو بھی موجود تھے محمد عثمان جمالی نے بتایا کہ ان مراکز میں ابتدائی طور پر صرف 35 ہزار روپے ماہانہ کی ادویات فراہم کی جاتی تھیں، لیکن ان کی کاوشوں اور بہتر حکمتِ عملی کے باعث یہ رقم بڑھا کر 70 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جس کا مقصد مریضوں کو بروقت اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ایم عثمان جمالی نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے جدید طبی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مراکزِ صحت کو بنیادی فرنیچر فراہم کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہتر اور باوقار ماحول میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ ہیڈ آفس کو اسٹاف کی تقرری اور ضروریات کے بارے میں مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے تاکہ انسانی وسائل کی کمی دور کی جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پی پی ایچ آئی کی ٹیم، ڈپٹی کمشنر ا ستامحمد کی معاونت سے مختلف قومی و بین الاقوامی این جی اوز سے رابطے کر رہی ہے تاکہ مراکز صحت کی بہتری، جدید آلات اور فرنیچر کی فراہمی ممکن ہو سکے۔عثمان جمالی نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت کے باعث کئی بنیادی مراکز صحت متاثر ہوئے جن کی بحالی اور تعمیر نو اب ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں قائم صحت مراکز کو مکمل طور پر فعال کر کے شہریوں کو ان کے قریب ہی تمام بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ انہیں علاج کے لیے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :