یومِ مزدورمحنت، دیانتداری اور حقوق کے اعتراف کا دن ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمان کھیتران کا تمام محنت کش طبقات بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین بلوچستان حکومت محنت کشوں کے شانہ بشانہ یومِ مزدور کے موقع پر بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، سردار عبدالرحمان کھیتران نے تمام محنت کش طبقات بشمول سرکاری ملازمین، فیلڈ اسٹاف، دفاتر میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ مزدور محنت، دیانتداری اور حقوق کے اعتراف کا دن ہے، اور بلوچستان حکومت محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سردار کھیتران نے کہاہے کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر وہ شخص جو معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتیں سرف کر رہا ہے، وہ لائقِ تحسین ہے چایوہ مزدور ہو، سرکاری ملازم ہو یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سپاہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی فلاح کے لیے تنخواہوں، سہولیات اور تحفظِ حقوق کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے یومِ مزدور کے موقع پر یہ بھی کہا کہ ہم سب کو اپنے معاشرے میں محنت کی عزت، انصاف اور برابری کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے۔ بلوچستان حکومت اپنے محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :