ماشکیل اسسٹنٹ کمشنر ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 23:29

واشک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) ماشکیل اسسٹنٹ کمشنر ہاوس میں ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی ماشکیل رائفلز ونگ کمانڈر ماجد اعجاز اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل احمد زیب ایس ایم محمد شریف کی زیر نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا علاقے کے لوگوں نے انفرادی اور اجتماعی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی راہداری گیٹ بجلی کی لوڈشیڈنگ نئے سرے سے تیل کمیٹی کی تشکیل پر بھی بات چیت کی گی محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی عبدالمالک یلانزہی ایجوکیشن کے عطا اللہ محمد حسنی محکمہ صحت کے ڈاکٹر سرفراز احمد ڈاکٹر اشرف عیسی زئی واپڈا ودیگر محکمے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ممبر محمد ہاشم ریکی بازار صدر کونسلر کبیر احمد ریکی حاجی نزیر احمد حسنی حافظ اشفاق احمد ریکی سردار ثنااللہ مموجہ صوفی حمزہ مموجہ حافظ وسیم ریکی صحافی نصیب ریکی جمیل احمد ریکی حاجی عبدالحمید ڈوگر ریکی شعیب ریکی عبدالقادر ریکی ودیگر نے شرکت کی