
پنجاب کا بجٹ 2025-26عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
صوبے کی ترقیاتی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا چاہتے ہیں ،آمدن واخراجات میں توازن کیلئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں زرعی اجناس پر سبسڈی پر کنٹرول سے اربوں روپے کا سرکلر ڈیبٹ ختم کیا گیا جو پنجاب حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے‘وزیر خزانہ پنجاب
بدھ 30 اپریل 2025 19:15
(جاری ہے)
ورکشاپ کا مقصد بجٹ سازی کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنانا اور بجٹ کو عوام بالخصوص محروم طبقات کی ترجیحات اور ضروریات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ کے دیگر شرکاء میں سرکاری افسران، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوامی شمولیت کی یہ روایت نئی نہیں ہے پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی بجٹ سے متعلق سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنا چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے ماضی میں کبھی کسی سوسائٹی کے کسی سگمنٹ کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے اور نا مستقبل میں ایسا کرے گی۔ بجٹ 2025-26 عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتِ پنجاب بجٹ سازی کے عمل کو شفاف، جامع، اور ہر شہری کی آواز کا عکاس بنانا چاہتی ہے ظ بالخصوص ان طبقات کی جو ہمیشہ نظر انداز ہوتے آئے ہیں۔ سول سوسائٹی، تعلیمی ماہرین اور ترقیاتی شراکت داروں کی شمولیت سے ہم اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ بجٹ سازی میں عوامی ترجیحات کو اولیت حاصل ہو ورکشاپ میں جن اہم شعبوں پر گفتگو کی گئی ان میں تعلیم، صحت، سماجی تحفظ، زراعت، صنعت، انصاف، اور مقامی حکومت شامل تھے۔ موضوعاتی گروپ مباحثوں میں خواتین، بچیوں، معذور افراد، غیر مسلم اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ ترجیحات مرتب کی گئیں۔برطانوی ہائی کمیشن اور پاکستان میں ایف سی ڈی سی کے سینئر گورننس ایڈوائزر، میٹ کلینسی نے کہا کہ بجٹ سازی میں عوام کی شمولیت حکومت پر اعتماد سازی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم حکومتِ پنجاب کے ساتھ ایس این جی پروگرام کے تحت اس عمل کو مزید شفاف، جامع اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ہیں۔ورکشاپ میں سابق چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن محترمہ خاور ممتاز، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس (بجٹ) عمر عباس میلا، محکمہ جاتی سینئر افسران، اور عالمی اداروں جیسے ورلڈ بینک، UNDP، FCDO، UNICEF، GIZ اور ممتاز تعلیمی اداروں بشمول LUMS اور پنجاب یونیورسٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایس این جی کی جانب سے پنجاب کے گزشتہ تین سالوں کے بجٹ میں جینڈر ریسپانسونیس سے متعلق ایک تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.