Live Updates

ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا میٹل کرافٹ آرٹیسن ولیج کا دورہ ،بحالی اور شناخت کی جانب ایک عملی قدم

بدھ 30 اپریل 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر سائرہ عمر نے میٹل کرافٹ آرٹیسن ولیج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2025کے آرٹیسن ریزیڈنسی پروگرام میں شریک ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے تجربات، مسائل اور پیشہ ورانہ سفر کو سنا۔ سائرہ عمر نے فنکار اور کاریگر کے حسین امتزاج کو سراہا، اور اس امر پر زور دیا کہ اس ولیج کی روح ان ہی باصلاحیت افراد کے اخلاص، مہارت اور ثقافتی وابستگی میں پوشیدہ ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا، حکومتِ پنجاب کی ملکیت میں چلنے والا منصوبہ ہے، جس کا مقصد روایتی میٹل کرافٹس کی بحالی اور ان ہنروں کو باعزت روزگار میں تبدیل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سائرہ عمر نے ولیج کی دکانوں کو محض کاروباری جگہیں نہیں بلکہ ثقافتی اظہار اور تخلیقی سرگرمیوں کے مراکز قرار دیا، جو ایک متحرک اور مربوط فنی برادری کی تشکیل کر رہے ہیں۔

،ایم ڈی نے کہا کہ اس ماڈل کو گندھارا آرٹ ولیج اور سالٹ ولیج کھیوڑہ میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ پہلی بار پاکستان میں فنکاروں اور کاریگروں پر مبنی، حکومت کی زیرِ نگرانی ایسے مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد ثقافتی ورثے کی بحالی اور پائیدار ترقی ہے۔دورے کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ یہ تو صرف آغاز ہے۔ ہمارے فنکاروں اور کاریگروں کی بحالی، عزت اور پہچان کا سفر اب مزید قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات