چیف سیکرٹری کے پی اور چیئرمین پیسکو کی ملاقات

ملاقات کے دوران پیسکو کی جانب سے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے 3 ماہ کا ایکشن پلان پیش کیا

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)چیف سیکرٹری کے پی اور چیئرمین پیسکو کی ملاقات ،ملاقات کے دوران پیسکو کی جانب سے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے 3 ماہ کا ایکشن پلان پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیسکو حمایت اللہ کی سربراہی میں پیسکو افسران نے چیف سیکرٹری کے پی شہاب علی شاہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پیسکو کی جانب سے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے 3 ماہ کا ایکشن پلان پیش کیا گیا،ایکشن پلان میں لوڈ منیجمنٹ میں کمی، بقایا جات کی وصولی ، بجلی چوری کے خاتمے اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی گئی ،حمایت اللہ خان نے بتایا کہ لوڈمنیجمنٹ میں کمی لانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،اس کے علاوہ بجلی چوری کے خاتمے اور بقایا جات کی وصولی کے لئے جامع پلان پیش کیا گیا،ایکشن پلان میں پیسکو کو درپیش مسائل بارے میں بھی چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا ،حمایت اللہ خان نے پیسکو گرڈ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر بات کی ،چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت گرڈ اسٹیشنز کی سیکورٹی کو یقینی کے لئے پیسکو کی معاونت کرے گی ،ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کیلیے محفوظ/اے بی سی کیبلز کے فروغ پر بات کی گئی ،ایکشن پلان کے تحت تمام کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹری کو بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :