غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا کیس: ایف آئی اے کا ارمغان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں ایف آئی اے نے مصطفی عامر قتل کے مرکزی ملزم ارمغان کی کسٹڈی لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ایف آئی اے نے مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کے چودہ روزہ جسمانی کی استدعا کی تھیں مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم پر 16 اپریل کو مقدمہ کیا گیا تھا۔عدالت نے کہا ملزم دوسرے مقدمات میں 24 اپریل تک ایف آئی اے کی تحویل میں تھا لیکن اس سے تفتیش نہیں کی گئی، اس میں تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر ہورہی ہے، ملزم کی عدم موجودگی میں اسکا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ہے۔مجسٹریٹ کے اس فیصلے پراب ایف آئی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :