Live Updates

اسحٰق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم کا قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کے عزم کا اعادہ صورتحال کے تناظر میں امریکا دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا،امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی خواہش کا اظہار

بدھ 30 اپریل 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں نائب وزیراعظم نے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کے تناظر میں امریکا دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات