Live Updates

گ*وطن عزہز پاکستان کی حفاظت ہمارئے ایمان کا تقاضہ ہی: علامہ سید علی اکبر کاظمی

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہئے بھارت اگر اپنی سازشوں اور حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ بھارت کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ہم نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا اور وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اسحتکام اور سربلندی کے لیے ہزاروں شہادتیں پیش کی مگر وطن عزیز پاکستان پر انچ نہیں آنے دی آج بھی الحمداللہ ہم وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اور ہمارے ایمان کے تقاضے کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور حفاظت سب سے اولین ہئے بھارت کے ہر ناپاک ارادوں کو شکست دے کر ہر قیمت اور ہر حالات میں وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرئے گے انشااللہ اور بھارت کا وہ حال ہو گا کہ یہ کبھی دوبارہ تصور نہیں کرے گا کہ وطن عزیز پاکستان کی طرف میلی انکھ سے بھی دیکھ سکے دوسری طرف امریکہ اسراہئل ہندوستان مل کر اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس خطے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو سکے اور عوام مشکلات سے دوچار رئے انشائ اللہ ملت جعفریہ کا ہر جوان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم اور ایمانی تقاضوں کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کے لیے بالکل تیار کھڑے ہیں اور دشمن کو ناکو چنے چبانے کے لیے بے قرار ہیں بھارت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے وگرنہ بھارت کو تباہی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا اے وطن تو نے پکارا تو لہو خول اٹھا تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آئے پاکستان زندہ باد پائندہ باد
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات