Live Updates

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

بدھ 30 اپریل 2025 20:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے دبئی میں ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللہ محمد البساطی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور مشن کے ٹریڈ و پریس قونصلر بھی شریک تھے۔ عبداللہ محمد البساطی نے دبئی گورنمنٹ ایکسیلنس پروگرام پر روشنی ڈالی جو 2003 سے عوامی شعبے میں کارکردگی، حکمرانی اور اختراع کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے دبئی کی وژنری حکمت عملی کو سراہا اور پاکستان کا 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت بننے کا وژن پیش کیا جس کی بنیاد ڈیجیٹل ترقی، اصلاحات اور پائیدار پالیسیوں پر ہے۔ انہوں نے گورننس سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سول سروس اصلاحات پر بھی زور دیا۔عبداللہ محمد البساطی نے قیادت کے واضح وژن اور شفافیت کو قومی ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ فریقین نے انسانی وسائل، آئی ٹی اور مالیاتی خدمات میں تعاون بڑھانے اور علم پر مبنی شراکت داری کے امکانات پر بھی اتفاق کیا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات