ً تمام محکمے اگلے پی ایس ڈی پی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی کانسیپٹ پیپر تیار کرکے پی اینڈ ڈی بھجوا دیں

بدھ 30 اپریل 2025 22:20

Uکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، حکومتی اداروں کو زیادہ موثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس میں سول سروس میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں اور ترقی، تربیت اور استعداد کار میں اضافہ اور کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، دوہری نوکریاں، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز ضلعوں میں اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اگلے پی ایس ڈی پی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی کانسیپٹ پیپر تیار کرکے پی اینڈ ڈی بھجوا دیں۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرکے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں جو افراد دوہری نوکریاں رکھتے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے دوہری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فلیگ شپس منصوبوں کا مقصد وسیع تر اہداف اور ترجیحات کا انتہائی نمایاں، اثر انگیز اور علامتی ہونا ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت ان منصوبوں کو عام طور پر ان کی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے خاطر خواہ سرمایہ کاری اور توجہ حاصل کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ان میں محکمہ انرجی، معدنیات، ٹی ویٹ، مائیکرو فنانس آسامیاں تخلیق کرے گی اس کے علاہ اور بھی بہت سے محکمے ہیں جن میں روزگار کے مواقع تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس سے ان کی معیار زندگی نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ معیشت پر بھی کافی مثبت اثرات مرتب ہوں گی. چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون جلدی جمع کرائے۔

متعلقہ عنوان :