Live Updates

بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پریشان کن فون کالز مل رہی ہیں، محبوبہ مفتی

بھارتی وزارت داخلہ و تمام ریاستی وزرائے اعلیٰ کشمیری طلبا کا تحفظ یقینی بنائیں، بیان

بدھ 30 اپریل 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں کشمیری طلبا پر تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کارکنوں کی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت انگیز مہم میں اضافہ ہوا ہے، بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پریشان کن فون کالز مل رہی ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ طلبا حالیہ کشیدگی اور دھمکیوں کی وجہ سے خوف میں وقت گزار رہے ہیں، بھارتی وزارت داخلہ اور تمام ریاستی وزرائے اعلیٰ کشمیری طلبا کا تحفظ یقینی بنائیں، بھارتی حکام انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات