معروف ڈرامہ نگار، مصنف و اداکار کمال احمد رضوی کا 95واں یوم پیدائش مناگیا

جمعرات 1 مئی 2025 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان کے مشہور و معروف ڈرامہ نگار، مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی کا جمعرات کو 95واں یوم پیدائش مناگیا۔باکمال اداکار کمال احمد رضوی یکم مئی1930 کو بھارت میں پیدا ہوئے، کمال احمد نے 1958 میں 19سال کی عمر میں تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا، کمال احمد نے اپنے فنی سفر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی یادگار ڈرامے لکھے اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

کمال احمد رضوی فلم انڈسٹری کی طرف بھی گئے مگر وہاں جی نہیں لگا، ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سریز الف نون نے کمال احمد رضوی کی شہرت کو بام عروج بخشا، انہوں نے جن تھیٹر اور ٹی وی کے ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے ان میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بادشاہت کا خاتمہ، کھویا ہوا آدمی، چور مچائے شور شامل ہیں۔1989 میں کمال احمد کوتمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، کمال احمد رضوی17دسمبر 2015 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ان کی لازوال اداکاری مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔