مسام پراجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے میں 1,488 بارودی سرنگوں کا صفایا

جمعرات 1 مئی 2025 12:02

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)اپریل 2025 کے چوتھے ہفتے کے دوران یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے منصوبیمسام نے ملک کے مختلف علاقوں سے 1,488 بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں، جن میں تین اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 46 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 1،437 نا پھٹنے والے آرڈیننس، اور دو بھاری بارودی سرنگیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عدن گورنری میں مسام کی ٹیم نے الحدیدہ گورنریٹ کے حیس ڈسٹرکٹ میں 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 1,344 نہ پھٹنے والے آرڈیننس اور ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کو تلف کیا۔ لحج گورنری میں ضلع تبن میں ایک نہ پھٹنے والا گولہ، لوہط میں ایک نہ پھٹنے والا آرڈیننس اورالمضاربہ میں پانچ نہ پھٹنے والے گولے تلف کیے۔

متعلقہ عنوان :