Live Updates

جموں و کشمیر،پیر پنجال میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کئی روز سے جاری،شہریوں کو شدید مشکلات

جمعرات 1 مئی 2025 12:04

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں بالخصوص راجوری اور پونچھ اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے وسیع پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھاتی فورسز علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کا بہانہ بناکر لوگوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں اورگھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ممکنہ خطرات کو قبل از وقت روکنے کے لئے پیشگی اقدام کے طور پر کی جا رہی ہیں، یہ کارروائیاں بھارتی فوج ، پولیس، سپیشل آپریشن گروپ اور سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکارمشترکہ طورپر کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے جنگلات اور دور دراز علاقوں میں سخت نگرانی اور تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، متعدد مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات