Live Updates

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بلاک کردئیے

مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاونٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 1 مئی 2025 12:42

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی 2025)پہلگام واقعہ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے سوشل پرپاکستانی نیوزچینلزپر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بلاک کر دئیے ،بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معروف پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کئے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاونٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے۔

بھارت کی جانب سے جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک کئے گئے ہیں ان میں گلوکار علی ظفر،اداکارہ ماہرہ خان،اداکارہ ہانیہ عامر،اداکار بلال عباس خان،اداکارہ سجل علی،اداکارہ صنم سعید ،اقراءعزیز اور عائزہ خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بھارتی صارفین جب ان اکاو¿نٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو ان کے پاس پیغام اکاونٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے اس کے علاوہ بھی مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کرنا شروع کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی حکومت نے سچ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی تھی۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایاگیاتھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مودی سرکاری اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہی تھی۔پاکستانی میڈیا نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئی تھی۔

بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پرپاکستان کے سولہ ٹی وی چینلز کی یوٹیوب نشریات پر بھارت میں پابندی لگادی گئی تھی۔مبصرین کایہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش تھی۔قبل ازیں بھی حقائق سے پردہ اٹھانے پر مودی سرکار نے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائدکردی تھی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے آر ٹی ای نیوز کاکہنا تھا کہ احمد حسن عربی کا جرات مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہیں ہو سکا تھاجس سے بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات