
وزیراعلی مریم نواز کا محنت کشوں کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانےکا اعلان
لیبرڈے پر محنت کشوں کیلئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج، ورکرز کیلئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائینگے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 1 مئی 2025
19:46

(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔
ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200 بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کیلئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.