Live Updates

مزدوروں کی فلاح و بہبود مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

جمعرات 1 مئی 2025 15:11

مزدوروں کی فلاح و بہبود مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے، ڈاکٹرطارق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملک کے محنت کش مزدوروں کے نام خصوصی پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے کلیدی کردار پر انکو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے ناگزیر ہے، ان کی بے مثال محنت اور لگن ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور ان کے قیمتی کردار سے ہی قوم کا مستقبل سنورتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزدوروں کی لگن اور عظمت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی عظمت ہی قوموں کا فخر ہوتی ہے اور ہماری حکومت مزدوروں کے حقوق اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پٴْرعزم ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مزدوروں کی حمایت اور انکو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ یہی وہ طبقہ ہے جو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات