یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں

پی ٹی آئی کیوں انتظامیہ سے احتجاج کیلئے اجازت نہیں لیتی؟ قاسم اور سلیمان کا ویزہ ٹریکنگ نمبر مجھے کسی نے نہیں دیا۔ سینیٹر طلال چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 اگست 2025 23:47

یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 04 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں،پی ٹی آئی کیوں انتظامیہ سے احتجاج کیلئے اجازت نہیں لیتی؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو دو روز قبل ایک درخواست موصول ہوئی لیکن اس کی کسی پیروی نہیں کی، اس پر انتظامیہ نے اس پر درخواست پر رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

کہا گیا کہ 5اگست کو احتجاج ہوگا، کسی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن لیڈ کرے گی، کسی نے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج ہوگا۔ان کی اپنی اندرونی کمزوریاں ہیں، پی ٹی آئی کے اندر احتجاج کے حوالے سے تقسیم ہے، پی ٹی آئی اپنے اندرونی اختلافات کا ملبہ حکومت پر نہ ڈالے۔

(جاری ہے)

حکومت بڑی واضح ہے کہ احتجاج کرناپی ٹی آئی کا حق ہے۔احتجاج ایس اوپیز کے مطابق کریں تو ان کا حق ہے، لیکن اگر قواعدوضوابط کو فالو نہیں کریں گے تو پھر حکومت اپنا فرض ادا نہ کرے ؟ اگر انہوں نے اڈیالہ جانا ہے تو کیا ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کرنا چاہیئے تھا؟انہوں نے کہا کہ 5اگست پی ٹی آئی کے احتجاج سے زیادہ کشمیرایشو کی زیادہ اہمیت ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کسی قسم کے پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر یہ حملہ آور ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں۔ پی ٹی آئی کیوں انتظامیہ سے احتجاج کیلئے اجازت نہیں لیتی؟انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا ویزہ ٹریکنگ نمبر مجھے کسی نے نہیں دیا۔ٹریکنگ نمبر پرائیویٹ چیز ہے، اگر سوشل میڈیا پر ٹریکنگ نمبر دے رہے تو یہ بہت حیرانی والی بات ہے۔