جمرود، باب خیبر کے مقام پر مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

جمعرات 1 مئی 2025 15:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی تاریخی باب خیبر جمرود میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگاہی واک میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود فہد ضیاء، تحصیل چئیرمین عظمت خان،صدر انجمن تاجران کاشف اقبال، تاجروں، مزدور یونین، قبائلی مشران اور بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔آگاہی واک میں شریک شرکاء نے بینرز اٹھائے تھے جس پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں انتظامی افسران ، بلدیاتی نمائندگان اور تاجروں پر مشتمل آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :