جوہری مذاکرات کے باوجود امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت میں ملوث 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

جمعرات 1 مئی 2025 15:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران سے نئے جوہری مذاکرات کے باوجود اس کے تیل کی فروخت میں ملوث 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران سے باہر کی پانچ تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں جنہوں نے ایرانی نژاد پیٹرو کیمیکل مصنوعات تیسرے ممالک کو فروخت کیں اور اس کے ساتھ جہاز رانی کی خدمات فراہم کرنے والی دو فرمز پر بھی پابندی عائد ہو گی۔