بلوچستان میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

جمعرات 1 مئی 2025 16:18

بلوچستان میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے۔