افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خرا ج عقیدت

وطن عزیز کے دفاع اور قومی حمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:48

افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خرا ج عقیدت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور اعلیٰ عسکری قیادت نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کارگل کی جنگ کے دوران شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے غیر معمولی دلیری، جوانمردی اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان مادرِ وطن پر قربان کی، ان کا کردار پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ روایات کا عملی مظہر ہے،شہید نے دشمن کے حملوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا، اٴْن کا جذبہ ایثار، وفاداری، جرات اور فرض شناسی آنے والی نسلوں کے لیے ایک درخشاں مثال اور مشعلِ راہ ہے۔مسلح افواج نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کے دفاع اور قومی حمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی، کیپٹن شیر خان شہید جیسے قومی ہیروز کی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو بلند رکھتی ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔