وزیراعظم کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدر ک ہمراہ چہل قدمی ، غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:48

وزیراعظم کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدر ک ہمراہ چہل قدمی ، غیر رسمی ..
اسلام آباد /باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا۔تینوں رہنماؤں نے غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی ۔تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔