صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت

شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آصف علی زرداری

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:48

صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں صدرمملکت نے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال جرات، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔