
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
آذربائیجان کے شہر خان کندی میں سربراہی اجلاس کے بعد دلکش منظر دیکھنے کو ملا، تینوں رہنماؤں نے روایتی پروٹول سے ہٹ کر خوشگوار ماحول میں چہل قدمی کی، آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں بتایا
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
15:40

(جاری ہے)
آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں بتایا آذربائیجان کے صدر علیوف نے خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بے تکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے، غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔ اس سے قبل آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا تھا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانیکیگزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذر بائیجان میں موجود تھے تاہم بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا‘خواجہ آصف
-
حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف
-
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات محض افواہ، اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں حقیقت نہیں‘اسحاق ڈار
-
صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر
-
لیاری عمارت سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی، ہیومن باڈی ڈکٹیکٹر کی مدد سے سرچنگ جاری
-
وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں افواہیں ہیں، یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.