جمرود کے علاقہ غنڈی پمپ میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا

جمعرات 1 مئی 2025 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) جمرود کے علاقہ غنڈی پمپ میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن بلال شاہد راؤے مطابق منکی پاکس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ پمپ ہاؤس غنڈی میں 12روز کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی،سمارٹ لاک ڈان لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہےاعلامیے میں کہاگیا ہے کہ محلہ پمپ ہائوس غنڈی میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیااس دوران صرف ضروری اشیا خوردنوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور خیبر پولیس کو لاک ڈائون پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :