جیکب آباد میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 2 کمسن سگے بھائی قتل ، ماں اور باپ سمیت 3افراد زخمی

جمعرات 1 مئی 2025 18:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) جیکب آباد میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 2 کمسن سگے بھائی قتل ، ماں اور باپ سمیت 3افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے پنہوں بھٹی تھانہ کی حدود گاؤں غلام رسول لاشاری پر نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے حملہ کرکے شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کمسن سگے بھائی قتل جبکہ ماں، باپ اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے، قتل ہونے والے کمسن سگے بھائیوں میں پسند گورگیج اور فہیم گورگیج شامل ہیں، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ قتل ہونے والے کمسن بھائیوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، حدود کی پولیس کے مطابق واقعہ جتوئی اور گورگیج برادری کے درمیان دیرینہ تنازعہ کی بنا پر پیش آیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکابندی کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔