کمشنر کراچی کاکیماڑی اور ملیر کے علاقوں کا دورہ،تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے

جمعرات 1 مئی 2025 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کیماڑی اور ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورہاکس بے روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کے دورے کا مقصد شہر سے باہر بھاری گاڑیوں کے لیے اڈے کا قیام کرنے کیلئے زمین کی تلاش تھی ۔کمشنر کراچی نے چائنا پورٹ اور ناردرن بائی پاس پر ٹرانسپورٹ تنظیموں کی مشاورت سے ان مقامات کے حصول کے لئے حکام بالا تک رسائی پہنچانے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے ہاکس بے پرڈپلو میٹ سوسائٹی اور قونصل خانوں کے لئے تجویز کردہ زمین کا بھی دورہ کیا اورکیماڑی کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متعلقہ تجویز کردہ ٹرک سٹینڈ اور ڈپلومیٹ سوسائٹی کے لئے ماسٹر پلان جلد تیار کریں۔دورے کے دوران کمشنر کراچی کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ ،ڈ پٹی کمشنرکیماڑی راجہ طارق چانڈیو،اے سی کیماڑی مدیحہ ناریجو،اے سی ما ڑی پوری غلام محی الدین، کے پی ٹی کے بریگیڈئیر محمد یونس،کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران، سیکرٹری آرٹی اے ، سیکرٹری پی ٹی اے،ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نشاد جعفری، غلام یاسین نیازی ، ملک شیر اعوان اوردیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :