Live Updates

بھارت میں نفرت پھیلانے پر بھارتی عوام مودی پر سیخ پا

مودی نے نفرت پھیلا پھیلا کر بھارت کی کیا حالت کر دی، ہمیں اس پر بالکل بھروسہ نہیں ، بھارتی خاتون شہری

جمعرات 1 مئی 2025 18:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) بھارت میں نفرت پھیلانے پر بھارتی عوام مودی پر سیخ پا ہو گئے ، عوام میں مودی کیخلاف شدید غصے کی لہر ہے ، سر عام مودی پر عدم اعتماد کا اظہار کر نے لگے ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اب نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں اور نفرت انگیز سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور وہ اس کے خلا ف سخت دلبرداشتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی عوام سر عام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے اور اس پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا، ایک بھارتی خاتون کہتی ہیں ۔ ہمیں مودی پر بالکل بھروسہ نہیں رہا ۔ مودی نے نفرت پھیلا پھیلا کر بھارت کی کیا حالت کر دی ہے ۔ چاہے سارا دیش تباہ ہو جائے، مودی کو پرواہ نہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں مودی یہ نفرت کی ہوا بند کرے۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں مودی انتہا پسندی کو ہوا دے کر ہندوتوا کے سیاسی عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات