پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کا استحصال جاری

جمعرات 1 مئی 2025 19:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کا استحصال جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوتوا انتہا پسندوں نے سینکڑوں بھارتی مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ کی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبو ر کیا جا رہا ہے ۔جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں کی دکانیں جلائی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند جنگی جنون میں مبتلا ہو کر مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :