فیصل آباد،مدنی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری مالیت کی کپڑے کی ویسٹیج جل کر راکھ بن گئیں

جمعرات 1 مئی 2025 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)ڈجکوٹ رورل ہیلتھ سنٹر کے قریب مدنی کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، بھاری مالیت کی کپڑے کی ویسٹیج جل کر راکھ بن گئیں، ریسکیو1122نے کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے علاقہ رورل ہیلتھ سنٹر کے قریب مدنی کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122فائر بریگیڈ کی 3گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ اس دوران بھاری مالیت کا کپڑا جل گیا۔

متعلقہ عنوان :