فیصل آباد ، گھریلوحالات سے دل برداشتہ دو بچوں کی ماں نے گلے میں دوپٹہ ڈال کرپنکھے سے جھول کرخود کشی کرلی

جمعرات 1 مئی 2025 19:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)گھریلو حالات سے دل برداشتہ دو بچوں کی ماں نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

دو بچوں کی ماں زرینہ بی بی کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روزکسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر گلے میں دوپٹہ ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گئی جب کافی دیر تک باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :