مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا، انجینئر اسداللہ خان

سی او او واٹر کارپوریشن کا جامعہ کراچی میں متاثرہ پانی کی لائن کا معائنہ

جمعرات 1 مئی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جامعہ کراچی کا دورہ کرکے پانی کی متاثرہ لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن کو چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو نے جاری مرمتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی او او واٹر کارپوریشن نے مرمتی کام کی رفتار معیار اور ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے تاکہ جامعہ کراچی کی لائن سے پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ مرمتی کام میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اس موقع پر چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم نے نے سی او او واٹر کارپوریشن کو یقین دلایا کہ مرمتی کام ہفتے کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا اور پانی کی فراہمی کی بحالی یقینی بنائی جائے گی ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کی ٹیم جامعہ کراچی میں پانی کی فراہمی کو جلد بحال کرنے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :