Live Updates

ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا

ترکیہ کو ہر حال میں اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چیئرمین گریٹ یونین پارٹی

جمعہ 2 مئی 2025 03:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ترکیہ کی سیاسی قیادت نے واضح انداز میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی بیانئے کو چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکیہ کی معروف سیاسی جماعت گریٹ یونین پارٹی کے چیئرمین مصطفی دستجی نے پہلگام واقعے کو بھارتی ریاستی پراپیگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کو ہر حال میں اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، یہ صرف ایک جذباتی یا اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ حقیقی سیاست کا بھی تقاضا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی ترکیہ آزمائش میں ہوتا ہے، پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، اب وقت ہے ہم بھی اسی اخوت، دوستی اور وفاداری کے جذبے سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ مصطفی دستجی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو یہ یقینی بنانے کیلئے سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے کہ صورتحال کسی جنگ کی طرف نہ جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات