شہزادہ فیصل بن فرحان سے جاپانی وزیرخارجہ کی ملاقات

جمعہ 2 مئی 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جاپانی وزیرخارجہ ایوایا تاکیشی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے ،کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کی ریاض میں وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے انکا پرجوش استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مملکت اور جاپان کے مابین گہرے اسٹراٹیجک تجارتی تعلاقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی بن فیصل بن زقر بھی موجود تھے۔