Live Updates

ریلوے انقلابی یونین کی مزدوروں کے حق میں بڑی ریلی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اپنے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائیں ،مرکزی صدر عنایت گجر

جمعہ 2 مئی 2025 11:00

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پاکستان ریلوے انقلابی یونین کی مزدوروں کے حق میں ریلی، مسائل کے حل کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے انقلابی یونین رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ریلوے مزدوروں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس میں ریلوے کے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ یونین کے مرکزی قائدین صدر چوہدری عنایت علی گجر، رانا اکبر علی کھوکھر، عمران کھوکھر، ذوالفقار کمانڈو، محمد اقبال بھٹہ، محمد عمران، محمد شفیق تنولی، راشد مہر، بلال مبارک، غلام نبی، محمد عبداللہ، ملک اللہ رکھا اور دیگر نمائندگان بھی پیش پیش رہے،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے،مرکزی صدر چوہدری عنایت علی گجر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے انقلابی یونین ریلوے مزدوروں کی نمائندہ اور حقیقی آواز ہے، جو مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ان کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کو درپیش سنگین مسائل کا فوری حل نکالا جائے،چوہدری عنایت گجر نے مطالبہ کیا کہ پنشنرز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، چار سال سے رکے ہوئے ٹی اے کی ادائیگی کی جائے، ٹی ایل اے اسٹاف کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، اوورٹائم بحال کیا جائے اور دیگر تمام فلاحی امور پر بھی توجہ دی جائے،انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے انقلابی یونین مزدوروں کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ہر ممکنہ پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات