سٹی ٹر یفک پولیس پشاور کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں،،2 ٹرک سامان ضبط ، 27 افراد گرفتار

جمعہ 2 مئی 2025 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ایس پی سٹی نیاز محمد کی قیادت میں کی جانےوالی کارروائیوں کے دوران 2 ٹرک سامان ضبط کرکے 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تر جمان کے مطابق سر کلر روڈ پر غیر قانونی سٹینڈ قائم کرنے پر 15 سوزوکی مالکان اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 28 موٹر سائیکل مالکان دھرلئے گئے۔ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں۔تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :