عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت بھی مقرر

جمعہ 2 مئی 2025 12:37

عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھجوا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کیلئے وقت مانگا تھا۔اسی طرح، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہوگی۔