راولپنڈی،11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 2 مئی 2025 13:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)راولپنڈی میں11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دے دیا گیا ،پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق جن 11 تھانوں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دیا گیا ہے ان میں کینٹ، ٹیکسلا، سول لائن، صدر، گجر خان اور کہوٹہ سرکل شامل ہیں۔ان کے علاوہ، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، کوٹلی ستیاں اور مری سرکل بھی ان میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تھانوں کو اختیارات فوجداری قوانین کی شق فور ون ایس کے تحت دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :